قوت حاکمہ اور نظم و ضبط

مسلم اسکاؤٹس برائے انسانی سروسز کے اس  پلیٹ فارم کی قوت حاکمہ درج ذیل طریقوں پر کام کرتی ہے:

اول: عالمی اسلامی اسکاؤٹس کمیٹی جو عالمی اتحاد برائے مسلم اسکاؤٹس کی اعلی سطحی مقتدرہ ہے، یہ کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہے جنہیں عالمی اسکاؤٹس کانفرنس منتخب کرتی ہے۔

 

دوم: عالمی اتحاد برائے مسلم سکاؤٹس کا جنرل سیکرٹریٹ جس میں اتحاد کا جنرل سیکرٹری شامل ہے اور وہ  اس پلیٹ فارم کا جنرل سپروائیزر ہے۔

 

شفافیت اور احتساب

مسلم سکاؤٹس برائے انسانی خدمات  کا یہ پلیٹ فارم عالمی اتحاد برائے مسلم اسکاوٹس کا ایک اہم اقدام ہے جو دنیا میں انسانی خدمات کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گا،  اور یہ عمل قانونی اداروں کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا جو اپنی شفافیت اور احتساب میں بین الاقوامی تنظیمی مطالبات اور معیارات کے مطابق ہے اور یہ پلیٹ فارم  دنیا کو انسانی خدمات اور زندگی کی اعلی کوالٹی کی طرف متوجہ کرنے کی حمایت کرے گا۔

اس لئے ضروری ہے کہ عالمی اتحاد برائے مسلم اسکاؤٹس کے پاس ایک شفاف اور قابل احتساب نظم و ضبط ہو، ہم کوشش کرتے ہیں کہ اپنے ملازمین، رضاکاران،  پارٹنرز اور مشیران کے ساتھ  اتحاد اور اسلامی تعاون تنظیم کے قوانین و اخلاقیات کے مطابق کام کریں، کسی بھی طرح کی بداخلاقی اور سوئے تصرف سے نمٹنے کے لئے  مکمل رازداری کے ساتھ اس کی تحقیق کرتے ہوئے رکن ممالک کے با اعتماد قانونی نظام کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔